سپورٹس

سابق کرکٹر اور کمنٹریکٹر ڈین جونز مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر دارفانی سے کوچ کر گئے

خلیج اردو
24 ستمبر2020
نیو دہلی : سابق آسٹریلین بیٹسمین و کمنٹیٹر ڈین جونز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارت کے شہر ممبئی میں انتقال کر گئے۔

سپورٹس ویب سائیٹ ESPNcricinfo کے مطابق سابق کرکٹر ، کوچ اور کمنٹریٹر ڈین جونز 59 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

ان کی انتقال کی خبر کے بعد ڈین جونز کے نام پر ٹویٹر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جس میں ان کے مداحوں سمیت کرکٹر کے ستارے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

ڈین جونز کمنٹری کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button