متحدہ عرب امارات

کیا آپ کو یہ میسج کبھی ملا ہے؟ احطیاط کیجئے ورنہ آپ بہت نقصان اٹھا سکتے ہیں

خلیج اردو
24 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں عوام کو کیلئے گروہ سرگم ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے یہ نوسرباز عوام کو جعلی بنک نمائندے بن کر لوٹ رہے ہیں۔
رہائیشیوں نے گلف نیوز کو شکایت کی ہے کہ ان کو نوسربازوں کی جانب سے ایسے میسجز ملتے ہیں جس میں ان سے بنک اکاؤنٹس کی معلومات اپڈیٹ کرنے کا کہا جاتا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اکاؤنٹ کے مجنمد ہونے کی دھمکی دی جاتی ہے۔

اس صارف نے گلف نیوز کو ایک پیغام بھیجا ہے جو ان کو کسی فراڈ کرنے والے نے بھیجا تھا جس میں لکھا ہے کہ معزز صارف آپ کا بنک اکاؤنٹس سیکورٹی وجوہات کی بنا پر منجمد ہونے والے ہے۔ آپ درست معلومات فراہم کرکے اپنے بنک ریکارڈ کو اپڈیٹ کیجئے بصورت دیگر آپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر غیرموئثر بنایا جائے گا۔ آپ ہم سے 24 گھنٹوں میں رابطہ کیجئے۔

اس صارف نے معلوم کرنا چاہا ہے کہ یہ پیغام تصدیق شدہ ہے یا نہیں۔
اس حوالے سے متحدہ عرب امارت کے مرکزی بنک نے انتباہ جاری کی ہے کہ ایسے پیغامات کو کوئی جواب نہ دیں۔ مرکزی بنک کی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایسا کوئی بنک کی جانب سے پیغام جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اگر آپ کو ای میل ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا کسی بھی طرح فون کرکے بتایا جائے کہ آپ کاغزات ، معلومات یا کسی بھی تفصیلات بتائیں تو اس کا مطلب ہے وہ جعلی ہے کیونکہ مرکزی بنک اس طرح کی کوئی معولمات انلائن نہیں لیتا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بنک کو اس بات کا علم ہے کہ ان کا حوالا دے کر لوگ فراڈ کررہے ہیں۔ وہ مرکزی بنک کے ملازمین کا نام استعمال کرکے یا ہمارا لوگو استعمال کرکے فراڈ کی کوشش کرتے ہیں جس کے ساتھ بنک کا کوئی تعلق نہیں۔

فراڈ سے بچنے کیلئے بنک کی جانب سے ذیل میں چند احتیاطی تدابیر دیئے گئے ہیں۔

سنٹرل بنک آف یو اے ای کبھی بھی جی میل، یاہو، ہاٹمیل یا عوامی ایمیل جیسے لائیو ڈاٹ کام سے کسی کو ای میل نہیں بھیجتا۔
بنک کسی سے ٹویٹر، فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا اپلیکیشن سے رابطہ نہیں کرتا۔
ہمارے تمام ای میل @cbuae.gov.ae کے پتے سے بھیجے گئے ہوتے ہیں۔ ہم @cb-uae.ae,cbuae-ae.com جیسے ای میل سے کبھی صارف کو ای میل نہیں بھیجتے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی نے آپ کے ساتھ فراڈ کیا ہے تو قریبی قانون نافذ کرنے والے حکام سے رابطہ کریں۔
اگر فراڈ کرنے والا مرکزی بنک کی معولمات استعمال کرتا ہے تو ہمیں اطلاع دیجئے جس کیلئے ہمارا پتہ ہے information.security@cbuae.gov.ae یا آپ پی او باکس 854 ابوظبہی ، متحدہ عرب امارت پر ہمیں خط لکھ سکتے ہیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button