خلیج اردو
24 ستمبر2020
لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کے بعد ان کی جماعت کا کوئی کارکن یا رہنما عسکری قیادت سے ملاقات نہیں۔
نواز شریف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا ہے کہ حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کےمعنی پہنائے جاتے ہیں۔یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہئے۔
ساقب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آج میں اپنی جماعت کو ہدایات جاری کررہا ہوں کہ آئین پاکستان کے تقاضوں اور خودمسلح افواج کواپنے حلف کی پاسداری یاد کرانےکےلئے آئیندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن،انفرادی،جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کےنمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔
حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کےمعنی پہنائے جاتے ہیں۔یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہئے۔ آج میں اپنی جماعت کو ہدایات جاری کررہا ہوں کہ آئین پاکستان کے تقاضوں اور خودمسلح افواج کواپنے حلف کی۔۔۔1/2
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) September 24, 2020
قائد مسلم لیگ نواز نے وضاحت کی ہے کہ اگر قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کےلئے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کےساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی اور اسےخفیہ نہیں رکھا جائے گا۔
پاسداری یاد کرانےکےلئے آئیندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن،انفرادی،جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کےنمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کےلئے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کےساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی اور اسےخفیہ نہیں رکھا جائے گا۔2/2
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) September 24, 2020
نواز شریف کا یہ ٹویٹ ایسے قت میں کیا گیا ہے جب ایک روز قبل پاکستان کے مسلح افواج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے پاکستان کی اعلی عسکری قیادت سے دو ملاقاتیں کیں ہیں جس میں نواز شریف اور مریم نواز کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی۔
آرمی چیف سے نواز شریف کے نمائندے کی ملاقاتیں ہوئیں ہیں، جنرل بابر کی تصدیقhttps://www.khaleejurdu.com/pakistan-news/dg-ispr-gen-babar-confirmed-about-meeting-of-bhajwa-with-ns-emissary/
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ایسے کسی ملاقات سے کی تصدیق سے انکار کیا تھا تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد محمد زبیر نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں چیف آف آرمی اسٹاف اور ڈجی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کی تصدیق کی تھی۔







