پاکستانی خبریں

دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا کیپٹن شہید ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاکستان کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ شکئی میں سیکیورٹی فورسزکی پٹرولنگ پر دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا کیپٹن عبداللہ شہید ہو گئے ہیں۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے میڈیا کو جاری ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کی گاڑی پٹرولنگ پر معمور تھی کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ شہید ہوئے،

 

کیپٹن عبداللہ پٹرولنگ فورس کی سربراہی کر رہے تھے۔ دہشتگردوں کی خفیہ اطلاع پر علاقے میں دہشتگردوں کی نقل وحرکت چیک کرنے کیلئے نائٹ پٹرولنگ جاری تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علا قے کو گھیرے میں لیکر آپریشن کلیئرنس شروع کر دیا گیا ہے۔کیپٹن عبداللہ ظفر کی عمر 25 سال اور کوہاٹ کے علاقے لاچی کے رہائشی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button