خلیج اردو
28 ستمبر 2020
شارجہ: شارجہ میں اسکولوں کو مشروط اجازت مل گئی۔ 25 فیصد طلباء اسکولوں میں آئیں گے، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔
اتوار کو نجی اسکولوں میں 20 ہزار سے زائد طلباء کی واپسی ہوئی۔ کورونا کے سخت ایس او پیز کے ساتھ طلباء کو اسکولوں میں خوش آمدید کہا گیا۔ یہ ایس او پیز شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور شارجہ امرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ کمیٹی کے تعاون سے بنائے گئے ہیں۔
اسکولوں میں داخلے ہونے سے قبل اور بعد میں 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کی اسکریننگ کی گئی جس مقصد کیلئے اسکول نرسز کو ٹریننگ دی گئی۔
خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے آلمعافیہ انٹرنیشنل اسکول کے مالک شیخ سعید بن سلطاب القاسمی کا کہنا تھا کہ وہ اسکول منجمنٹ کو قواعد و ضوابط میں سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ہم نے اسکریننگ گیٹ تعنیات کیے ہیں اور داخلے کے وقت طلباء کی اسکریننگ کی جاتی ہے۔
المعافیہ انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹر ثمر سرحان نے کہا ہے کہ طلباء کی نگرانی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جس میں طبی ماہرین بھی مشتمل ہیں جو دن میں طلباء اور اسکول کے اسٹاف کو دو مرتبہ دیکھیں گے۔
Source : Khaleej Times







