پاکستانی خبریں

موٹروے سانحے کے بعد وزیر اعظم کا بڑا اقدام ، ایمرجنسی ہیلپ لائن کا جدید سسٹم بنایا جائے گا

 

خلیج اردو
30 ستمبر 2020
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیشنل ایمرجینسی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس کیلئے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا۔ عوام کو ایک مخصوص نمبر میسرہو گا۔

وزیر اعظم کی نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا۔ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہو گا جس سے کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو گی۔

اعلامیہ کے مطابق ہیلپ لائن کیلئے جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ۔ جس کیلئے ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے گی۔
نظام کو موثر اور مستحکم بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی اور قانون سازی کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت ہو گی۔

یاد رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button