خلیج اردو
05 اکتوبر 2020
اسلام آبادـ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کی گئی تقریر کئی حوالوں سے اب تک میڈیا اور سوشول میڈیا میں زیر بحث ہے۔ جہاں اس تقریر میں مسلمانوں کی بہترین طریقے سے ترجمان کی گئی ہے وہاں اس تقریر کے دیکھنے والوں کی تعداد بارے بھی بحث کا سلسلہ جاری ہے۔
خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر موجود عمران خان کی تقریر دیگر ممالک کے سربراہان کی تقاریر کے مقابلے میں زیادہ مرتبہ دیکھی گئی ہے۔
25 ستمبر اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل سے شیئر ہونےوالی ویڈیو کو اب تک 210 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جو اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل سے دیکھی جانے والی ویڈیوز میں سب سے زیادہ ہیں۔
عمران خان کے مقابلے میں امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر 142 ہزار افراد جبکہ مودی کی تقریر 71 ہزار افراد دیکھ چکے ہیں۔
Source : Khaleej Times






