
خلیج اردو: :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے، آئندہ ہفتے سے اس ضمن میں حکومتی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں کہی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں، آئندہ ہفتے میں ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی کے لئے تمام اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ اشیاءکی رسد میں واقعی کمی ہے یا اس کی وجہ ذخیرہ اندوزی ہے، یہ بھی دیکھنا ہے کہ کیا عالمی منڈی میں پام آئل، دالوں اور دوسری اشیاءکی قیمتوں میں کوئی اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے حکومتی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا، ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی کے لئے تمام اقدامات کریں گے۔






