
خلیج اردو: سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے تعلیم حماد بن محمد الشیخ نے کہا ہے کہ ملک میں دسمبر کے آخر تک فاصلاتی طریقہ تعلیم میں توسیع کردی گئ ہے۔
ٹویٹر کے ذریعے اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے وزیر تعلیم حماد بن محمد الشیخ نے کہا کہ تعلیمی سال کی پہلی مدت کے اختتام تک سعودی اسکولوں میں ڈسٹنس لرننگ جاری رہے گی جو دسمبر میں اختتام پذیر ہوگی۔
سعودی عرب، جس نے رواں سال کے شروع میں صرف مقامی افراد کیلیے ہی حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی تھی، شہریوں اور رہائشیوں کو اجازت دی ہے کہ وہ عمرہ زیارت 4 اکتوبر تک 30 فیصد صلاحیت یا 6000 عازمین ایک دن میں شروع کرے۔







