خلیج اردو آن لائن:
فیوجی فلم ہولڈنگز کارپ نامی کمپنی کی جانب سے جعمے کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ وہ زکام کے لیے ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی دوا ایویگان کو کورونا کے علاج کے لیے منظور کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایویگان کی کورونا کے علاج کے لیے جاری تحقیق کی آخری اسٹیج کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
ایویگان کے استعمال نے کورونا کی کم شدید علامات کے مریضوں کی صحتیابی کے لیے درکار وقت میں کمی کی ہے۔
کمپنی کی طرف سے اس خبر کے آںے کے بعد فیوجی فلم شیئرز قیمت 3 فیصد بڑھ گئی ہے۔
نیکیی نیوز پیپر کی جانب سے گزشتہ ماہ جاپانی وزارت کے ذرائع کے حوالے سے لکھا گیا تھا کہ ایویگان نامی اس دوا کو منظوری دی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ جاپان اس دوائی کو پہلے سے ہی زکام ایمرجنسی دوا کے طور پر منظور کر چکا ہے۔ تاہم، تشویش بات یہ کہ اس دوا نےجانوروں پر تجربات کے دوران پیدائش نقائص ظاہر کیے تھے۔
جاپان کی جانب سے فیوجی فلم کو اس دوائی کے اسٹاک میں تین گنا اضافے کا کہا ہے۔
فیوجی فلم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس درخواست پر عمل کرنے کے لیے اور دیگر ممالک کو یہ دوا سپلائی کرنے کے اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
گزشتہ ماہ فیوجی فلم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا جاپان میں ایویگان کے 156 کورونا کے مریضوں پر جاری تجربات کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ ایسے مریض جن کا علاج ایویگان سے کیا گیا انکی کورونا علامات میں 11 اشاریہ 9 دنوں میں بہتری آ گئی جبکہ مریض جن کو ایویگان نہیں دی گئی تھی ان کی علامات میں بہتری 14 اشاریہ 7 دنوں میں آئی۔ اور یہ نتائج شماریاتی طور پر مضبوط ہیں۔
Source: Khaleej Times







