خلیجی خبریںعالمی خبریں

لبنان اور اسرائيل کے مابین بحیرۂ روم کے حوالے سے مذاکرات آج شروع ہو رہے ہیں

خلیج اردو: لبنان اور اسرائيل کے درمیان بحیرۂ روم کے سمندری علاقے کے حوالے سے ديرينہ تنازعے پر آج سے مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔

لبنان اور اسرائيل کے درمیان یہ مذاکرات جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن دستوں کی ميزبانی میں ہو رہے ہيں، مذاکرات میں شرکت کے لیے اسرائیل اعلیٰ حکام پر مشتمل 6 رکنی ٹیم بھیج رہا ہے جبکہ لبنان کی جانب سے 4 رکنی ٹیم مذاکرات میں شریک ہو گی۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں، لبنان کا کہنا ہے کہ مذاکرات مکمل طور پر تکنیکی نوعیت کے ہیں۔
22 سال تک قابض رہنے کے بعد اسرائيلی افواج 2000ء میں جنوبی لبنان کے اس علاقے سے پیچھے ہٹ گئی تھيں تب سے اقوام متحدہ کے امن دستے اس علاقے ميں تعينات ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button