عالمی خبریں

وہ میری لڑکی نہیں میری بیوی ہے، زید علی کی جانب سے بیوی کو تحفہ دینے پر پرستار کو جواب

خلیج اردو
19 اکتوبر 2020
اوٹاوا: مشہور یوٹیوبر زید علی تاج نے اپنی بیوی کو مہنگی گاڑی کا تحفہ دے دیا۔ زید علی نے اپنی بیگم کو ہر موڑ پر ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ آج میری بیگم کی سالگرہ ہے نہ ہماری شادی کا سالگرہ ہے نہ کوئی اور خاص موقع ہے مگر میں اپنے بیگم کو یہ کار تحفے میں دے رہا ہوں کیونکہ محبت کیلیے میں کسی دن کا محتاج نہیں۔

زید علی کی جانب سے ان کی بیوی کو تحفہ دینے پر ایک پرستار نے جب لکھا کہ زید علی نے اپنی لڑکی کو یہ مہنگی کار تحفے میں دی تو زید علی برا مان گئے اور بولے کہ یہ میری لڑکی نہیں مگر میری بیوی ہے۔ اپنے نام نہاد دوستی کیلیے میری پاکیزہ بیوی کو بیچ میں نہ لاؤ۔ میری بیوی ہر موڑ پر میرے ساتھ رہے اور میری محنت میں ہر قدم پر میری ساتھ رہی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button