خلیجی خبریں

کوویڈ – 19 : سعودی عربیہ میں کرفیو نافذ. خلاف وزی کرنے والی پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ اورجیل

کرفیو 21 دن کیلئے نافذ ہوگا۔

ریاض کی سڑکیں پیر کے روز سنسان ہوگئیں جب سعودی عرب نے پیر کے روز کرفیو کا ا علان ، کرفیو نافذ کرنے کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنا ہے اور قابو پانا ہے.

شاہ سلمان بن عبدل عزیز کے شاہی حکم نامے کے بعد، شام 7 بجے پولیس کاروں نے لاؤڈ اسپیکر پر لوگوں کو 11 گھنٹوں کے کرفیو کے بارے می اگاہ کیا اور تاکید کی کہ عوام سڑکوں سے دوررہے.

کرفیو ، جس کو سرکاری میڈیا نے بتایا کہ 21 دن کے لئے نافذ کیا جائے گا ، سعودی عرب نے 562 کورونا وائرس کے انفیکشن کے اعلان کے بعد ہی لاگو کیا۔ تا ہم ابھی تک کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

سعودی شاہی محافظ ، جو ایک داخلی سیکیورٹی فورس ہے ، نے کہا کہ وہ دوسرے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کرفیو نافذ کرنے کے لئے کام کر رہا ہے،

وزارت داخلہ نے متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والو پر 10،000 سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا اور بار بار خلاف ورزی کرنے پر اسے جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

شاہی حکم کے مطابق صحت کے شعبے کے ملازمین کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اور فوجی عہدیداروں کو کرفیوکے پابندیوں سے مستثنیٰ ہوگے ۔

عرب دنیا کی سب سے بڑی معیشت نے سینما گھروں ، مالوں اور ریسٹورانٹس کو بند کردیا ہے ، پروازیں روک دی ہیں اور سال بھر کی عمرہ زیارت معطل کردی ہے کیونکہ اس مہلک وائرس پر قابو پانے کی کوششیں تیز کر رہی ہیں۔

پچھلے ہفتے ، مملکت نے کاروباری اداروں کی حمایت کے لئے 120 بلین ریال کے محرک اقدامات کی نقاب کشائی کی تھی اور کہا تھا کہ وہ جی ڈی پی کے 50 فیصد تک قرضہ لینے میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سعودی عرب نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ علاوہ اپنی تمام مساجد کے اندر بھی نماز معطل کردی ہے۔

Source : Khaleej Times

24 March 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button