Uncategorized

ابوظہبی ایئرپورٹ پر اب کرونا ٹیسٹ کرانے کی سہولت میسر ہوگی مسافروں کو تیس منٹ کے اندر نتیجہ فراہم کیا جائے گا۔

[clear]

خلیج اردو
13 نومبر 2020
ابوظہبی:ابوظہبی ایئرپورٹ پر کرونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا جس کا نتیجہ مسافروں کو تیس منٹ کے اندر فراہم کیا جائے گا۔

کرونا ٹیسٹ کرانے کے بعد نتیجے کا انتظار کرنے والے مسافروں کے لیے بہترین لاونچ بنایا گیا ہے جس میں آرام دہ صوفوں اور ٹی وی کے ساتھ ساتھ فیملیز کے لیے بھی الگ جگہ بنائی گئی ہے۔۔۔ پروجیکٹ کی سی ای او ڈاکٹر پارتا بنرجی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ابوظہبی آنے والے مسافروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اور شہر کو کرونا سے پاک کرنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انتہائی کم وقت میں باہر سے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ ائیرپورٹ پر ہی کرانے کی سہولت کا آغاز کیا گیا جو دنیا کی کسی اور ایئرپورٹ پر میسر نہیں۔

ڈاکٹر بینرجی نے بتایا کہ مذکورہ پروجیکٹ پر ایک شفٹ میں بیس افراد کام کریں گے جب کہ باہر سے آنے والے مسافروں کی معاونت کے لیے بھی ملازمین موجود ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ مذکورہ پروجیکٹ بھی اسی جانب ایک اور کاوش ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button