پاکستانی خبریںسپورٹسعالمی خبریں

جنوبی افریقا کےسابق کپتان فاف ڈوپلیسی پی ایس ایل کا حصہ بننے پر پرجوش، پشاور زلمی کو ٹائیٹل جتوانے کی خواہش کا اظہار

خلیج اردو: جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی پہلی مرتبہ پاکستان سپرلیگ کھیلنے والے ساؤتھ افریقن کھلاڑی ہیں جو پشاور زلمی کی نمائندگی پرخوش ہیں۔ فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپرلیگ کا حصہ بن کر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے، یہ دنیا کی بہترین لیگ میں سے ایک ہے۔ فاف ڈوپلیسی نے اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اپنی کارکردگی سے پشاور کو فائنل میں پہنچا کر ٹائٹل جتوانا چاہتا ہوں۔

پشاور زلمی ایک کامیاب فرنچائز اور ٹیم ہے، جسکا حصہ بن کر پرجوش ہوں۔ فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی میں شامل کھلاڑیوں سے اچھی دوستی ہوگئی ہے، خصوصاً شعیب ملک کےساتھ لیگ کرکٹ میں کھیلا ہوا ہے، اپنا وقت انجوائے کررہا ہوں۔

فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں اپنی بہترین کارکردگی دکھا کر پاکستانی فینز کو محظوظ کروں۔انڈر19 ٹیم کا کپتان اور ٹیسٹ ٹیم کےساتھ پاکستان آچکا ہوں اور دوبارہ آکر اچھا لگ رہا ہے، ورلڈ الیون ٹیم کےساتھ آنے کا لمحہ بھی یادگار تھا۔ خوشی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحالی کی جانب بڑھ چکی ہے

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button