متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : سیگریٹ اور دیگر اشیاء سمیت 65 ہزار درہم نقدی چوری کرنے والے گروہ کو جیل ہو گئی

خلیج اردو
13 جنوری 2021
عجمان : عجمان میں ایک عدالت نے پانچ ایشیائی باشندوں کے گروہ کو گودام میں گھس کر وہاں سے سیگریٹ اور انرجی ڈرنگس سمیت 65 ہزار نقدی چوری کرنے کے الزام میں جیل بھجوا دیا۔ ان تمام افراد کو جیل کی سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر بھی کیا جائے گا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق شکایت کنندہ جو خوراک کی اشیاء کی کمپنی کا مالک ہے ۔ نے پولیس کو شکایت کی کہ ان کے گودام میں چوری کی وردات ہوئی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے جب دیکھا گیا تو تین افراد نے گودام توڑا اور بعد میں سرویلنس کیمروں کو بھی توڑ دیا۔

مالک کو معلوم ہوا کہ سیگریٹ کے پیکٹ اور انرجی ڈرنکس چوری کیے گئے ہیں اس کے علاوہ دراز میں رکھے 65 ہزار درہم بھی چوری کیے گئے تھے۔ پولیس نے تحقیقات کیں تو اس دوران تمام مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق پہلے ملزم نے ایک اور کے ساتھ رابطہ کیا اور تین مزید افراد کی مدد سے چوری کا منصوبہ بنایا ۔ان چوروں نے عجمان کے انڈسٹریل ایریا میں چوری کی ۔ پہلے ملزم نے یہ معاہدہ بھی کیا کہ چوری شدہ اشیاء کو وہ 26500 درہم میں خریدے گا۔

گینگ کے چار افراد گودام پہنچے اور ان میں سے تین نے چوری کی جبکہ باقیوں نے باہر کھڑے ہوکر ریکی کی۔ ایک گینگ ممبر نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ چوری شدہ مواد کو آپسمیں تقسیم کیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button