خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں ہندو رہنما پوجیا برہماویہاری سوامی کو انسداد کرونا ویکسین لگا دی گئی۔

خلیج اردو: کوویڈ ۔19 کا مقابلہ کرنے اور دوسروں کے لئے ایک اچھی مثال قائم کرنے کے سلسلے میں ، ہندو رہنما پوجیا برہماویہاری سوامی کو آج ابوظہبی میں کرونا کے خلاف ویکسین لگا دی گئی۔

کوویڈ ۔19 کے خلاف لڑنے کا واحد راستہ ویکسینیشن ہے ، متحدہ عرب امارات نے اپنے تمام باشندوں سے کرونا کی ویکسین لگانے کا انتخاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ویکسینیشن کا عمل آسان ہے اور ابوظہبی میں 106 مقامات پر کیا جاسکتا ہے۔ رہائشی ویب سائٹ doh.gov.ae ملاحظہ کرسکتے ہیں کہ کس طرح مفت ویکسین حاصل کی جاسکے۔ ویکسین لگانے کا انتخاب اور ماسک پہننا ، باقاعدگی سے صاف ستھرائی رکھنا ، جسمانی دوری کی مشق کرنا اور حفاظت کے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنا، یہ سب اپنی حفاظت کے عوامل ہیں۔

وزارت صحت متحدہ عرب امارات نے محکمہ صحت (ڈی او ایچ) کے اشتراک سے کوویڈ ۔19 پر قابو پانے اور اس کے خاتمے میں مدد کے لئے ملک گیر مہم شروع کی ہے۔

ڈی او ایچ ابوظہبی کے باہر صحت سے متعلق زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی پر کام کرتے ہوئے مفت کوویڈ 19 ویکسین کی پیش کش کررہا ہے۔ لہذا، آج ہی ویکسین لگانے کا انتخاب کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button