
خلیج اردو آن لائن:
پاکستان کی حکومت نے ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی، نئی پالیسی میں غیر ملکی مسافروں کے لیے ویزا پالیسی میں آسانی پیدا کی گئی اور پہلی بار میڈیکل ویزے کی کیٹگری متعارف کروائی گئی ہے۔
پاکستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان ظفریاب خان نے نئی پالیسی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ویزا پالیسی میں موجود تمام غیر ضروری شقین نکال دی گئی ہیں تاکہ غیر ملکی مسافروں کے لیے آسانی پیدا کی جا سکے۔
میڈیکل ویزے کی کیٹگری:
ویزا پالیسی میں کی گئی تبدیلیوں میں پہلی بار میڈیکل ویزے کے اجراء کو شامل کیا گیا اور نئی ہدایات کے مطابق ایمرجنسی سے نمٹنےکے لیے درخواست جمع کروانے کے 48 گھنٹوں کے اندر تین ماہ کے لیے قلیل مدتی میڈیکل ویزا جاری کیا جاسکتا ہے۔
اور قلیل مدتی ویزوں کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جبکہ 1 سال کے لیے میڈیکل ویزا ایجنسیوں سے کلیئرنس ملنے کے بعد 1 ماہ میں جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ہر سال افغانستان سے میڈیکل ویزے پہ پاکستان آنے کی متعدد درخواستین موصول ہوتی ہیں۔
جبکہ سنگل انٹری ویزا 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا اوراسکو 2 سال تک توسیع دی جا سکتی ہے۔
نئی کیٹگریز:
نئی ویزا پالیسی میں ویزوں کی مختلف کیگٹریز کو ختم کر کل 11 کیٹگریز بنائی گئی ہیں۔ جیسا کہ سیاحت، ویزٹ، اور کوہ پیمائی کے ویزوں کو سیاحت یا ویزٹ ویزے کی کیٹگری میں اکٹھا کر دیا گیا ہے۔
بزنس سےمتعلق اور سیاحت سے متعلق ویزوں کو ویزا ان یو انباکس کی کیٹگری میں ڈال دیا گیا۔ اور اس کے علاوہ بزنس ویزا، ورک ویزا، فیملی ویزٹ ویزا، مذہبی سیاحت کا ویزا آفیشل ویزا، این جی او ویزا، میڈیکل ویزا اور دیگر ویزوں کی کیٹگری شامل ہیں۔
اس پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نیشنل سیکیورٹی اٰیڈوائزر ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ نئی ویزا پالیسی پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے نظریے کا سامنے رکھتے ہوئے تیاری کی گئی ہے۔
ای ویزا سروس:
اس کے علاوہ یکم فروری 2021 سے پاکستان نے اپنی ویزا سروسز مکمل طور پر آن لائن کر دی ہیں۔ اور درخواست کنندگان کو ہدایت کی گئی ہے وہ ویزے کے لیے درخواستیں درج ذیل آن لائن پورٹل سے جمع کروائیں:
Source: Gulf News






