خلیجی خبریںعالمی خبریںپاکستانی خبریں

حکومت نے غیرملکیوں کے لیے ویزا پالیسی میں ترمیم کردی

خلیج اردو: وفاقی حکومت نے 55 ممالک کے لیے ویزا آن آرائیول ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ویزا آن آرائیول کو ویزا ان یور ان باکس سے تبدیل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ویزا آن آرائیول کا اعلان کیا تھا لیکن وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے ویزا آن آرائیول کوگمراہ کن قرار دیا۔

ورک، میڈیکل، سیاحت اور اسٹڈی ویزے کی شرائط وضوابط بھی تبدیل کردی گئی ہیں جب کہ ویزے کی 18 اقسام کو ضم کرنے کے ساتھ شرائط میں بھی کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے اپنے ملک سے پاکستان کے ویزے کی درخواست دی جائےگی اور درخواست گزار کو پاکستان کے سفر کے لیے الیکٹرانک اجازت نامہ جاری کیا جائے گا، پاکستان پہنچنے پرپاسپورٹ پر اسٹیمپ کے لیے امیگریشن حکام کو الیکٹرانک اجازت نامہ دکھایا جائے گا۔

سفارتی ویزے کو سرکاری ویزے میں ضم جب کہ میڈیکل ویزے کی نئی قسم متعارف کرائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button