متحدہ عرب امارات

وِز ایئر کی یو اے ای واپسی، دبئی اور ابوظبی کیلئے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا اعلان

خلیج اردو
دبئی: کم لاگت فضائی کمپنی وِز ایئر نے یو اے ای میں دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وِز ایئر کے مطابق دبئی اور ابوظبی کے علاوہ جدہ اور عمان کیلئے بھی پروازیں بحال کی جائیں گی۔ ایئرلائن مجموعی طور پر 12 روٹس پر ہفتہ وار 49 پروازیں چلائے گی۔

وِز ایئر نے یکم ستمبر 2025 کو ابوظبی سے اپنی پروازیں معطل کردی تھیں۔ کمپنی نے جغرافیائی سیاسی صورتحال، ریگولیٹری چیلنجز اور سخت مسابقت کو ابوظبی آپریشنز ختم کرنے کی وجوہات قرار دیا تھا۔

ایئرلائن کی ویب سائٹ کے مطابق دبئی اور ابوظبی سے دستیاب اگلی پرواز 25 اکتوبر سے ہوگی جبکہ ٹکٹ کی ابتدائی قیمت 289 درہم فی مسافر مقرر کی گئی ہے۔

وِز ایئر ابوظبی، ابوظبی ڈیولپمنٹل ہولڈنگ کمپنی اور وِز ایئر ہولڈنگز کے درمیان مشترکہ منصوبہ تھا۔ کمپنی نے 2024 میں ابوظبی سے 19 ہزار سے زائد پروازیں چلائیں اور 35 لاکھ سے زائد مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button