خلیج اردو آن لائن:
جرمنی کے ایک فارم نے کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث انسانوں کو گلے لگانے سے محروم افراد کی اس محرومی کو ختم کرنے کے لیے ایک انوکھا حل پیش کیا ہے۔ فارم کی جانب سے لوگوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ فارم میں موجود ایک بھیڑ سے گلے ملیں اور انسانوں کو گلے نہ مل پانے کی اپنی خواہش پوری کریں۔
مغربی جرمنی کے ہاتینجن کے علاقے میں موجود ایک فارم پر ایجوکیشنل پروگرام چلانے والی لیکسا سووس کا کہنا ہے کہ "ہمارے فارم میں ایک خوبصورت بھیڑ اور جب کوئی اس ملنے آتا ہے تو اسے اچھا لگتا ہے”۔
لیکسا نے بتایا کہ وہ لوگوں کو اجازت دیتی ہیں کہ بھیڑوں کے پاس جائیں اور اور قدرتی ماحول میں اور سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی سے دور انکے ساتھ اپنا بہترین وقت گزاریں۔
لیکن اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے سیاحوں کو اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے ہوگی۔ اور وہ جتنا چاہیں بھیڑ کے قریب ہوسکتے ہیں۔ یہ سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہے لیکن سیاحوں سے فارم کے لیے عطیات کی درخواست کی جاتی ہے۔
Source: Khaleej Times






