پاکستانی خبریں

پاکستان: ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے ایک ٹک ٹاکر جانبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کے شہر سوات سے تعلق رکھنے والا ایک 19 ٹک ٹاکر ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر گولی چلانے کی اداکاری کر رہا تھا اور اس کا دوست اسکی ویڈیو بنا رہا تھا جب حادثاتی طور پر گولی چل گئی۔

پولیس کے مطابق حامد اللہ اپنے علاقے میں بطور سوشل میڈیا اسٹار جانا جاتا تھا۔ اس نے ویڈیو بنانے کے لیے اپنے دوست کی پستول اپنی کنپٹی پر رکھی اور گولی چلا دی۔ اس پستول کے لوڈ ہونے کا علم نہیں تھا۔ گولی لگنے کے بعد 19 سالہ ٹک ٹاکر موقع پر ہی جانبحق ہوگیا۔

عینی شاہدین میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ہے کہ حماد اللہ نے خودکشی پر مبنی ویڈیو بنانے کے لیے کہیں سے پستول حاصل کیا۔ اور اسے پتہ نہیں تھا کہ پستول کے اندر گولیاں بھی موجود ہیں۔ جس کے بعد وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک قریبی پہاڑ پر چلے جہاں انہوں نے ویڈیو بنانی شروع کر دی۔ لیکن جب اس نے پستول اپنی کنپٹی پر رکھی تو وہ حادثاتی طور پر چل گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی ویڈیو تو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ نہیں کی گئی لیکن اس کے دوستوں کے پاس یہ ویڈیو موجود تھی جنہوں نے اس آگے پھیلایا۔

جانبحق ہونے والے ٹک ٹاکر کے 8 ہزار فالورز تھے اور اس نے تقریبا 600 ٹک ٹاک ویڈیوز بنائی تھیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button