عالمی خبریں

خوش قسمت بھارتی سافٹ ویئر انجینئر کو مائیکرو سافٹ میں 83 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ پر نوکری کی آفر

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کے شہر حیدر آباد کی خوش قسمت خاتون سافٹ ویئر انجینئر کو دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی جانب سے بھاری تنخواہ پر نوکری کی آفر۔

سافٹ ویئر انجینئر دیپتی نارکتی سافٹ ویئر نے سالانہ 20 ملین بھارتی روپوں یعنی ماہانہ 83 ہزار درہم کی تنخواہ پر نوکری کے لیے رکھا ہے۔

منٹ کی رپورٹ کے مطابق نارکتی کو مائیکرو سافٹ کی جانب سے گریڈ 2 کے گروپ میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ انجینئر کے طور پر نوکری پر رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نارکتی نے ابھی اپنے تعلیم مکمل بھی نہیں کی تھی کہ اسے گولڈ مین سیش اور ایمزون جیسی کمپنیوں سے ملازمت کی پیشکش ہونے لگی تھی۔ تاہم، نارکتی اپنے تعلیم مکمل کرنے کے بعد کچھ عرصے کے لیے جے پی مورگن میں بطور انجینئر کے کام بھی کیا تھا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نارکتی نے حیدر آباد عثمانی کالج آف انجینئرنگ سے گریجویشن کی ہے۔

نارکتی کی اس کامیابی پر لوگ اسے مبارک باد دے رہے ہیں۔ حیدر آباد کے پولیس کمشنر انجانی کمار نے ٹوئیٹر پر نارکتی کو مبارک باد دی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button