خلیجی خبریںعالمی خبریں

غزہ کو کھنڈر بنانے کے بعد بھی اسرائیل کے فضائی حملے جاری

خلیج اردو: غزہ کو کھنڈر بنانے کے بعد بھی اسرائیل پر جنگی جنون سوار ہے اور محصور فلسطینیوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیل نے مزید 30 فضائی حملوں میں غزہ سٹی، خان یونس کی سڑکوں اور گھروں کو نشانہ بنایا جس میں ایک فلسطینی شہید اور تیرہ سے زائد زخمی ہوئے۔

11 روز سے جاری حملوں میں غزہ کا انفراسٹرکچر تباہ ہوکر رہ گیا ہے، اسپتال ، تعلیمی ادارے اور رہائشی عمارتیں تباہی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جمعے کی صبح تک فائر بندی ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں امریکی و غیر ملکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ مصری حکام اور حماس رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں بامعنی پیش رفت دیکھی گئی ہے اور اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے نزدیک ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، مصر ،قطر اور متعدد یورپی ممالک اسرائیلی وزیراعظم اور حماس رہنماوں پرحملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button