پاکستانی خبریں

پاکستان: ملالہ یوسفزائی کو قتل کی دھمکی دینے والے مفتی کو گرفتار کر لیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستانی پولیس کی جانب سے جمعرات کے روز بتایا گیا ہے کہ ایک ویڈیو کے ذریعے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزائی قتل کی دھکمی دینے والے مفتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کے ہونے کے بعد مفتی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقامی پولیس عہدیدار وسیم سجاد کے مطابق ملالہ کو دھکمی دینے والے مفتی سردار علی حقانی کو خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت سے بدھ کے روز گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنی ویڈیو میں مفتی سردار نے ملالہ کو دھکمی دی تھی کہ اس بار جب وہ پاکستان آئے گئی تو اسے خودکش حملے کے ذریعے نشانہ بنایا جائے گا۔ یہ دھمکی ملالہ کی جانب ووگ کو دیے گے انٹرویو میں ملالہ کے شادی کے حوالے سے دیے گئے مبینہ متنازع بیان کے نتیجے میں دی گئی ہے۔ مفتی کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ ملالہ نے ایسا بیان دے کر اسلام کی توہین کی ہے۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسفزائی کی جانب سے حال ہی میں ایک معروف جریدے ووگ کو ایک انٹرویو دیا گیا ہے۔ اس انٹرویو کے دوران شادی کے سوال کے جواب میں ملالہ کا کہنا تھا کہ "مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آئی کے لوگوں کو شادی کیوں کرنی چاہیے۔ اگر آپ کسی شخص کو اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے شادی کے کاغذ پر دستخط کیوں ضروری ہیں یہ صرف شراکت داری کیوں نہیں ہو سکتی”؟

ملالہ کے اس بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی۔ جس میں کچھ افراد ملالہ کے حق میں جب کچھ افراد ملالہ اس کے بیان کو اسلام مخالف قرار دیتے ہوئے اس پر سخت تنقید کرنے لگے۔

تاہم، ملالہ کے والد نے ٹوئیٹر پر ملالہ کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ اس بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر دیکھا گیا ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button