متحدہ عرب امارات

دبئی میں پراپرٹی کے رینٹ میں کہیں کمی تو کہیں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے

دبئی : دبئی میں مختلف اپارٹمنٹ کے رینٹ میں بدستور کمی تو دیکھنے میں مل رہی ہے لیکن وقت کے ساتھ مختلف کمیونٹیز جی جانب سے رینٹ میں اضافہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اس وقت دبئی کا رینٹ مارکیٹ مکمل طور پر متزلزل ہے۔ ویلاز کے رینٹ میں اوسطا” 4.7 فیصد اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ بارہ مہینے میں رینٹ میں 10.3 فیصد کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق دبئی میں سترہ فیصد تک کے اپارٹمنٹ خالی ہیں اور ان پر کسی قسم کے کرایہ دار نہیں ہیں۔

دبئی میں تقریبا” تمام ویلاز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جیسے دبئی ہلال اسٹیٹ اور واسل اسٹیٹ کے ہاں یہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button