
خلیج اردو آن لائن:
بیوی کی جانب سے سعودی نیشنل شوہر کے ہاتھ گرم چائے گرانے کے بعد شوہر نے بیوی کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ درج کروا دیا۔
عربی اخبار امارات الیوم کے مطابق واقعہ میاں بیوی کے درمیان تلخک کلامی کے بعد پیش آیا۔ دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے شوہر نے بیوی کو دھکا دیا اور بدلے میں بیوی نے شوہر کے ہاتھوں پر گرم چائے کا کپ انڈھیل دیا۔
جس کے بعد شوہر نے اپنے ہاتھوں پر آنے والے زخموں کی بھرپائی اور اپنی بیوی کو سزا دلوانے کے لیے اس کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کروا دیا۔
دوسری طرف بیوی کا موقف ہے اس نے اپنے شوہر پر چائے اپنے دفاع کے لیے پھینکی۔ اس کا کہنا ہے اس پر حملہ آور ہونے والے شوہر کو روکنے کا یہی واحد حل تھا۔
Source: Khaleej Times






