خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں کل یعنی 15 جون سے تمام کمپنیاں اور فرمز اپنے ورکرز کو دوپہر میں کام سے کچھ وقت کے لیے چھٹی دینے کی پابند ہوں گیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت ہیومن ریسورس کے مطابق کھلی جگہوں یا دھوپ میں کیا جانے والا ہر قسم کے کام پر دوپہر 12 بج کر 30 منٹ سے 3 بجے تک پابندی ہوگی۔
اس قانون کا اطلاق گرمیوں کے مہینوں کے لیے کیا گیا ہے جو کہ 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔
مزید برآں، ایسی کمپنیاں جو اپنے ورکرز کو دوپہر کا وقفہ نہیں کرنے دیں گیں ان پر 5 ہزار درہم فی ورکر جرمانہ عائد ہوگا۔ اور اگر درج بالا وقت کے دوران متعدد ورکرز کو کام پر لگایا ہے تو زیادہ سے زیادہ 50 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا۔
اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کی فائلیں معطل کر دی جائیں گی یا موہری کے کلاسفیکیشن سسٹم میں انکا اسٹیٹس کم کر دیا جائے گا۔ اور رہائشی اگر اس قانون کی خلاف ورزی کو دیکھتے ہیں تو وہ اس کے خلاف ٹال فری نمبر 80060 پر شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
اوور ٹائم سے متعلق دیگر قوانین:
- مارننگ یا نائٹ شفٹ دونوں میں ہی کام کا دورانیہ 8 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے
- اگر 24 گھنٹوں کے دوران ورکرز سے 8 گھنٹے سے زیادہ کام لیا جاتا ہے تو انہیں اوور ٹائم کا معاؤضہ ادا کرنا ہوگا۔
- آجر کو ورکرز کے کام کے دورانیہ کو لکھ کر نمایاں جگہ پر لگانا ہوگا۔ عربی کے ساتھ ساتھ ٹائم ٹیبل اس زبان میں بھی ہونا چاہیے جو ورکرز سمجھتے ہوں۔
- ورکرز کو کام کے دوران حفاظتی سامان فراہ کرنا آجر کی ذمہ داری ہے۔
- ورکرز کو حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔
Source: Khaleej Times







