عالمی خبریں

نوبیاہتا جوڑا اپنے ولیمے کی تقریب کے لیے جاتے ہوئے نہر میں ڈوب کر ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

مصرکے گاؤں ایش شرقیہ میں شادی کی تقریب اس وقت حادثے میں بدل گئی جب نوبیاہتا جوڑا اپنے ہی ولیمے کی تقریب کے لیے ہال میں جاتے ہوئے گاڑی کے الٹ جانے سے نہر میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ اس واقعہ نے پورے گاؤں کو اداس کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ولیمے کی تقریب جنازے میں تبدیل ہوگئی۔ واقعہ کے بعد پبلک پراسیکیوشن نے تصدیق کی کہ حادثے میں کوئی مجرمانہ فعل شامل نہیں تھا۔ جس کے بعد گاؤں والوں نے تین میتیں دفنائیں۔ جن میں دولہا، دلہن اور دلہن کی بہن شامل تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق جانبحق ہونے والے دولہا اپنے گھر کا سب سے بڑا بیٹا تھا اور اس کا باپ معذور ہے۔ میڈیا کے مطابق دولہے نے اپنی شادی کے لیے بڑی رقم قرض لی تھی اور اب اپنے پیچھے بھاری قرض چھوڑی گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے دولہے چھوٹے بہن بھائی بھی ہیں لیکن ان میں سے ایک بھائی گزشتہ سال ڈوب کر ہلاک ہوا تھا۔

پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے مطابق جوڑا زگازگ شہر سے ولیمے میں شرکت کے لیے ایش شرقیہ گاؤں کی جانب روانہ ہوا تو راستے میں انکی گاڑٰی الٹ گئی اور نہر میں جا گری۔ جس کے بعد گاڑی میں سوار دو بچوں کو باہر کھینچ لیا گیا اور ڈرائیور بھی گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم نوبیاہتا جوڑا اور دلہن کی بہن گاڑٰ میں پھنس گئے۔

تاہم، سول ڈیفنس نے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نہر سے نکال لیں۔ جس کے بعد تفتیش کے لیے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button