پاکستانی خبریں

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بیرون ملک دوروں کے اخراجات انتہائی کم ، تفصیلات جاری

خلیج اردو
29 جون 2021
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نےبیرون ملک کے 12 دوروں پر کل 680000 ڈالر خرچ کیے ہیں۔ یہ سابق صدر آصف زرداری کے امریکہ کیلئے ہوئے ایک دورے سے بھی کم ہیں۔

حکومت میں آتے ہی پہلے تین سالوں کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے صادگی کی پالیسی جاری رکھی اور اپنی رہائش اور وزیر اعظم ہاؤس کا خرچہ 40 فیصد کم کیا۔

عمران خان بیرون ملک 26 دفعہ گئے ہیں جس پر 176 ملین روپے یا 1.1 ملین ڈالر کا خرچہ آیا لیکن یہ آصف زرداری کے صرف ایک دورہ امریکہ جو انہوں نے 9 سال پہلے نیویارک کا کیا تھا سے کم ہے جبکہ نواز شریف کے ایک دورے پر 2016 میں 901250 ڈالر کا خرچہ آیا تھا۔

ان تین رہنماؤں کے دورہ کیے گئے مقام اگرچہ ایک جیسے نہیں لیکن عمران خان کے ایشیائی ممالک ، یورپ اور امریکہ کے کل 12 دوروں پر آئے اخراجات صرف 680115 ڈالر یا 108 ملین روپے ہیں۔

عمران خان نے جن 12 مقامات کا دورہ کیا ہے ، ان میں سے صرف 4 پر سابق صدر آصف زرداری نے 2.1 ملین ڈالر یا 318 ملین روپے خرچ کیے ہیں۔

Source : Express Tribune

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button