متحدہ عرب امارات

ترکی نے بھارت سمیت پانچ ممالک کیلیے پروازیں منسوخ کر دیں

 

خلیج اردو

29 جون 2021

انقرہ : ترکی نے فضائی پروازوں اور دیگر ذرائع سے ملک میں آنے والے ان مسافروں کے داخلے پر پابندی لگائی ہے جو بھارت ، بنگلادیشن ، برازیل ، جنوبی افریقہ ، نیپال اور سری لنکا سے آرہے ہوں۔

 

ترکی کی وزارت داخلہ کے مطابق اگر کوئی مسافر ان ممالک میں گزشتہ چودہ دنوں میں سفر کرچکا ہو تو ان کو ترکی میں داخلے سے پہلے اپنی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جس کا نتیجہ منفی ہو اور یہ 72 گھنٹے سے زیادہ پرانا نہ ہو۔ ان مسافروں کو 14 دن کیلیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا جب وہ ترکی پہنچیں گے۔

 

وہ مسافر جو پاکستان اور افغانستان سے آرہے ہوں یا ان ممالک میں پچھلے چودہ دنوں میں گئے ہوں تو انہیں ترکی پہنچنے پر 10 دنوں کیلیے قرنطینہ ہونا پڑے گا۔

 

وہ مسافر جو برطانیہ ، ایران ، مصر اور سینگاپور سے آرہے ہوں ، انہیں کرونا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ دیکھانا ہوگا جو 72 گھنٹے سے زیادہ پرانا نہ ہو۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button