خلیج اردو آن لائن:
سعودی عرب میں زی الحج کا چاند 9 جولائی بروز جمعہ کو نظر آنے کا امکان، سعودی سپریم کورٹ کا سعودی عرب کے مسلمانوں مقدس مہینے کے آغاز کا چاند دیکھنے کی تقلین۔
سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی ننگی آنکھ یا دوربین سے چاند دیکھے وہ قریبی کورٹ میں اپنی شہادت درج کروائے۔
عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنس کے ممبر ابراہیم الجروان کے مطابق عید الاضحی کا پہلا دن رواں سال 20 جولائی کو پڑا ہے۔ محقق نے بتایا کہ ، ماہرین فلکیات کے مطابق ، ماہ ذی الحجہ کا چاند ہفتہ 10 جولائی کو صبح 5 بج کر 17 منٹ پر پیدا ہوگا اور یہ غروب آفتاب کے بعد تقریبا 34 منٹ تک افق پر رہے گا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اتوار ، 11 جولائی ماہ ذی الحجہ کا پہلا دن ہوگا ، جس میں پیر ، 19 جولائی کو عرفہ کا دن اور منگل ، 20 جولائی کو عید الاضحی کا پہلا دن ہوگا۔
Source: Khaleej Times







