
خلیج اردو: پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ایک امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق داعش کے مرکزی نیوز ایجنسی "اعماق” سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور کے امام بارگاہ میں ہونے والا حملہ انہوں نے کیا ہے ۔
بیان کے مطابق "جلیبیب کابلی ” نامی حملہ آور نے پہلے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو قتل کیا ہے اور بعد میں امام بارگاہ کے اندر داخل ہوکر خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا ہے جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہوگئے ہیں۔
بیان میں پاکستان اور افغانستان کے اندر شیعوں پر حملوں کے تسلسل کی بات بھی کی گئی ہے ۔
داعش کو افغانستان میں طالبان کی شدید آپریشنز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان اور افغانستان کے شہری علاقوں میں چھپ گئے اور وہاں وقتا فوقتا اس طرح کے حملے کر دیتے ہیں ۔







