خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا مالیاتی جرائم، منی لانڈرنگ کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے مالیاتی جرائم ،انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے، یو اے ای کے وزیرداخلہ اور نائب وزیراعظم شیخ سیف بن زایدآل نہیان کے حوالے سے کہا گیا کہ سلامتی اور معاشی خوشحالی کے تحفظ کیلئے ہماری کوششوں کوہمیشہ ترجیحی اہمیت حاصل رہےگی۔

انہوں نے کہاکہ وزارتِ داخلہ اوریواے ای کے قانون نافذ کرنیوالےادارے ملکی اور بین الاقوامی شراکت داروں کیساتھ مل کر قریبی ہم آہنگی کے ذریعے پیچیدہ جرائم پیشہ نیٹ ورکس اور ان کے اثاثوں کی تحقیقات اوران کو قانون کے شکنجے میں لانے کاعمل جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے امارات کو بھی گرے لسٹ شامل کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button