جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ۔ امریکہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1،433 اموات ریکارڈ کی گئیں -جس سے امریکہ میں اموات کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 42،094 پر پہنچ گئی-
بالٹیمور میں قائم یونیورسٹی کے مطابق ، عالمی سطح پر صحت کے بحران کے آغاز کے بعد سے ہی امریکہ میں کوویڈ-19 کے 784،000 سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
نیویارک امریکہ میں وبا پھیلنے کا مرکز بن چکا ہے-
گورنر اینڈریو کوومو نے پیر کو اعلان کیا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 478 اموات ریکارڈ کی گئیں ، جو پیچھلے دو ہفتوں کے مقابلے میں سب سے کم تھیں۔
Source : Khaleej Times
21 April 2020






