
خلیج اردو
ریاض: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک بھر کے مسلمانوں سے 28 فروری 2025ء (29 شعبان 1446 ہجری) کی شام کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
سپریم کورٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، جو بھی شخص ننگی آنکھ یا دوربین کے ذریعے چاند دیکھے، وہ قریبی عدالتی حکام یا رویت ہلال کمیٹی کو فوری اطلاع دے۔
عدالت نے مزید ہدایت کی کہ چاند دیکھنے والے افراد اپنی شہادت سرکاری اداروں میں جمع کروائیں تاکہ رمضان المبارک کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں رمضان کا تعین چاند کی رویت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں شہریوں کا تعاون انتہائی اہم قرار دیا جاتا ہے۔







