
خلیج اردو
قاہرہ: غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے عرب منصوبے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ عرب رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس 4 مارچ کو مصر میں ہوگا، جہاں غزہ بحران کے حل کے لیے روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی عرب لیگ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق، عرب لیگ کے مستقل نمائندے نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہوگا، جس کی تیاری میں مصر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
سفیر ماجد عبدالعزیز نے بتایا کہ اس منصوبے کی مالیت 53 بلین ڈالر ہے، اور اس میں مغربی ممالک بھی تعاون کریں گے۔
عرب رہنماؤں نے ریاض کے غیر رسمی سربراہی اجلاس میں اس بات پر غور کیا کہ غزہ کی تعمیر نو کو دوبارہ تباہ ہونے سے کیسے بچایا جائے۔
اس منصوبے میں سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ 7 اکتوبر جیسے حملے دوبارہ نہ ہوں۔
اس منصوبے میں مغربی ممالک کی شرکت کے علاوہ اقوام متحدہ بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ 4
مارچ کو عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس خطے میں استحکام اور غزہ کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔







