
خلیج اردو
ویٹی کن: 88 سالہ پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہو گئی، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ وہ ڈبل نمونیا میں مبتلا ہیں اور 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ویٹی کن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں شدید دشواری، کھانسی اور قے کی شکایات ہیں۔ تاہم وہ ہوش و حواس میں ہیں اور انہیں اضافی آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔
پوپ فرانسس کی بگڑتی صحت پر دنیا بھر میں ان کے پیروکار اور عالمی رہنما ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ویٹی کن کے قریبی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور ان کے لیے مزید طبی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔







