خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی محصولات (ٹیرف) سے متعلق گفتگو کی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ گفتگو کا اختتام خوشگوار ماحول میں ہوا، تاہم وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اس بات چیت سے مطمئن نہیں ہیں۔
دوسری جانب، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کینیڈا کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی ہے۔







