پاکستانی خبریں

گوجرانوالہ: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

خلیج اردو
گوجرانوالہ، 6 مارچ – ایف آئی اے نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر محمد عثمان خان کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کے لیے کشتی کے ذریعے لیبیا بھیجتا تھا۔ لیبیا کشتی حادثے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جس کے بعد ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا۔

ایف آئی اے نے محمد عثمان خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button