پاکستانی خبریں

سندھ حکومت کا فوکس ڈیجیٹلائزیشن پر ہے،سندھ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی بریفنگ

خلیج اردو
کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا فوکس ڈیجیٹلائزیشن پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر ہاری کارڈ کا اجراء کیا، جس کے تحت گزشتہ ایک سال میں 28 ارب روپے کسانوں کو دیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے 13 ہزار سے زائد طلبہ کو گریجویشن مکمل کرایا اور مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ہم یہ کام پہلی بار کر رہے ہیں۔

رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان: وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی 1.3 ملین ٹن گندم موجود ہے۔

کسانوں کے لیے سہولیات: بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

ہاؤسنگ منصوبہ: دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا گیا، جس کے تحت چار لاکھ گھر مکمل کیے جا چکے ہیں اور گیارہ لاکھ بینک اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں۔

ورلڈ بینک کی تعریف: ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے دورے کے دوران منصوبوں کو انتہائی شفاف قرار دیا۔

معذور افراد کے لیے فنڈز: سندھ حکومت نے معذور افراد کے لیے سالانہ 90 ملین روپے کے فنڈز فراہم کیے ہیں۔

گمبٹ ہسپتال: یہاں ایک ہزار سے زائد چھوٹے ٹرانسپلانٹ کیے جا چکے ہیں۔جناح ہسپتال: تیسری سائبر نائف مشین نصب کی گئی ہے۔
انڈس ہسپتال: نئے کمپلیکس پر 18 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

کراچی ٹراما سینٹر: یہاں 13 ہزار سےزائد سرجریز مکمل کی جا چکی ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی خدمت کے جذبے سے کام کر رہی ہے اور ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button