
خلیج اردو
اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ضرار کمپنی کی جانب سے کیے گئے آپریشن کو دنیا کا مشکل اور منفرد آپریشن قرار دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران آپریشن کی نئی فوٹیجز بھی دکھائی گئیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ اس پیچیدہ آپریشن میں کسی بھی یرغمالی کی شہادت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا۔
پریس کانفرنس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ دہشتگردوں کے پاس جدید اور غیرملکی اسلحہ تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔






