
خلیج اردو
اسلام آباد:وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) میں صرف داڑھی کا فرق ہے، دونوں تنظیموں کے ہینڈلرز ہمسایہ ملک میں موجود ہیں۔
انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس بہترین انداز میں فورسز نے آپریشن کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے ایوان میں تنظیم سازی کے نعرے لگانے پر طلال چوہدری نے کہا کہ میں ایوان کا تقدس برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان سے پوچھ لیں کہ تنظیم سازی پر بات کرنی ہے یا دہشت گردی پر۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ایوان میں بات کی جائے تو بنیادی حقائق معلوم ہونا ضروری ہیں۔






