
خلیج اردو
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی قوتوں کو ایک میز پر بٹھایا جائے کیونکہ مسائل کا حل گولی سے نہیں بلکہ بولی سے ممکن ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پارلیمنٹ صرف تقریروں کی دکان ہے یا اس سے کوئی عملی کام بھی لیا جائے گا؟
علی محمد خان نے بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے پر زور دیا اور کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے "ترپ کا پتہ” قید کر رکھا ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ دہشت گردی ختم ہو رہی تھی، افغانستان قریب آ رہا تھا اور بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کم ہو رہی تھی، یہ سب بانی پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے تھا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان اور پاکستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے اور دونوں ممالک کے درمیان استحکام خطے کے لیے ضروری ہے۔






