پاکستانی خبریں

جعفر ایکسپریس حملہ اے پی ایس جیسا بڑا سانحہ ہو سکتا تھا، سکیورٹی فورسز نے بچا لیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

خلیج اردو
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کی طرح ایک بڑا سانحہ ہو سکتا تھا، لیکن سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ملک کو ایک بڑے حادثے سے بچا لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت اہم نکات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو چھ ماہ سے کسی بھی شخص سے ملنے نہیں دیا جا رہا اور ان کی اپنے بچوں سے بھی باقاعدہ بات چیت نہیں ہوتی۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ اگر حکومت کمیشن بنانے پر آمادگی ظاہر کرے تو ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ مذاکرات کا موقع پی ٹی آئی کی طرف سے ضائع نہیں کیا گیا بلکہ حکومت نے یہ موقع ضائع کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button