پاکستانی خبریں

عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فیصلے صرف قانون کے مطابق ہوں گے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی

خلیج اردو
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کر دی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اگر کسی مقدمے کو مقرر کروانے کے لیے کوئی رشوت طلب کرے تو فوری طور پر آگاہ کریں۔ شکایت کنندہ کا نام خفیہ رکھا جائے گا اور فوری کارروائی کی جائے گی۔

سپریم کورٹ کا اینٹی کرپشن اہلکار شکایت کنندہ سے مسلسل رابطے میں رہے گا۔ درج کرائی گئی شکایات کا فیصلہ 30 دن میں جبکہ پیچیدہ معاملات کا فیصلہ دو ماہ میں کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن ہاٹ لائن پر شکایات واٹس ایپ، ای میل اور ٹیلیفون کال کے ذریعے درج کرائی جا سکتی ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ رشوت اور سفارش کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی اولین ترجیح عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا ہے۔ گزشتہ پانچ ماہ میں سات ہزار چھ سو تینتیس مقدمات دائر کیے گئے جبکہ گیارہ ہزار سے زائد مقدمات کو نمٹایا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی قیادت میں وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کی اور ماتحت عدلیہ کے ججز کی دوسرے صوبوں میں روٹیشن کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button