عالمی خبریں

لندن میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ہیتھرو ایئرپورٹ 24 گھنٹے کیلئے بند

خلیج اردو
لندن: لندن کے علاقے ہیز میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ 24 گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیز کے الیکٹریکل سب اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ آگ لگنے کے باعث ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہیز کے بجلی گھر میں آتشزدگی کی وجہ سے لندن کے 16 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بحالی کا کام جاری ہے تاہم مکمل بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button