پاکستانی خبریں

مراکش کشتی حادثہ: اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار

خلیج اردو
سیالکوٹ: مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری ملزم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں اعجاز فیصل، طارق محمود، شہباز احمد اور تنویر طارق شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کو سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ یہ ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کی کوشش کر رہے تھے کہ دورانِ سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں اور دیگر ملوث افراد کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button