
خلیج اردو
کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی وزراء اور ترجمان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس واقعے میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ دہشتگرد اور عام افراد میں تفریق کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند ہفتوں میں دو دہائیوں کے مسائل حل کرنا ممکن نہیں ہے، حکومت کئی بار مذاکرات کی پیشکش کر چکی ہے۔ اگر اپوزیشن رہنماؤں کو مذاکرات کے لیے اختیار درکار ہے تو دینے کو تیار ہیں۔
وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا کہ دہشتگردوں سے روایتی اور غیر روایتی انداز سے نمٹیں گے۔ بے گناہ مزدوروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، لیکن صوبے کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں محرومیاں، کرپشن اور بیڈ گورننس آج سے نہیں بلکہ دہائیوں سے جاری ہے۔
صوبائی وزیر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کو غیر روایتی حالات درپیش ہیں۔ دہشتگردی کا مقصد سی پیک کو ناکام بنانا ہے، لیکن ہمیں امید ہے کہ بلوچستان کے شہری دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
#Balochistan #JaffarExpress #Terrorism #CPEC #PeaceInBalochistan






