
خلیج اردو
واشنگٹن:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے امریکی تھنک ٹینک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منفرد مقام اور حیثیت کے حامل پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔
طارق فاطمی نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے امید افزا اور منافع بخش منزل ہے۔ انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کا دورہ کرنے اور میسر مواقعوں سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔
واشنگٹن میں طارق فاطمی نے امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں، جن میں پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون اور معاشی تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
#Pakistan #USRelations #Investment #Terrorism #Afghanistan






